قسطوار حاصلِ مطالعہ عبقرية محمد ﷺ - قسط ٦
حاصلِ مطالعہ عبقرية محمدﷺ احمد سعید قادری بدایونی قسط ٦ اگر نبی کریم ﷺ کی دعوت اِس لئے کامیاب ہوئی کیونکہ آپ ﷺ نے لوگوں کو اُخروی نعمتوں کے نام پر شراب اور حوروں کا لالچ دیا تھا جس کا سن کر لوگ اِن نعمتوں کے حصول کی خاطر آپ کی بات ماننے پر مجبور ہوگئے تو پھر ہمیں اسلامی تاریخ میں کہیں بھی سردارانِ مکہ اور اہلِ زر افراد اُن لوگوں کی فہرست میں نظر کیوں نہیں آتے جن کو اوّلین مسلمان ہونے کا شرف حاصل ہے؟ اگر دعوتِ محمدیہ کی کامیابی کا راز حور و قصور کی لچّھے دار باتوں پر منحصر تھا تو پھر یہ سارے دنیاوی نعمتوں کی لذت سے بہراور اور عیش و عشرت کے پرستار لوگ کیوں پہلے ہی دِن سے محمد ﷺ اور آپ کی دعوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟ معترضین کے حساب سے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جیسے ہی محمد ﷺ اُخروی نعمتوں کا تذکرہ کرتے، سارے مکّے والے نہ صرف آپ کی بات کی تصدیق کرتے بلکہ آپ کے سب سے بڑے حامی و ناصر بن جاتے کیونکہ زوالِ نعمت کا خوف اور حصولِ نعمت کی لالچ اُس انسان کو زیادہ رہتی ہے جس کے پاس کوئی نعمت پہلے سے ہو، وہ انسان جس کو کبھی کوئی نعمت ملی ہی نہ ہو اُس کو نا نعمت ملنے کی لالچ ہوتی ہے اور نا اُ...