Posts

Showing posts from 2021

اُداس شام

Image
اُداس شام پھر کچھ اس دل کو بیقراری ہے سینہ جویائے زخمِ کاری ہے آج صبح سے ہی من کچھ بھاری بھاری تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اچانک اس دل کو کیوں بیقراری لگ گئی۔کمبخت جب سوچو کہ اب سکون میسر آگیا ہے تبھی یکا یک اس دل کو ایک نیا روگ لگ جاتا ہے۔خیر زندگی ہے، کبھی دکھ تو کبھی سکھ چلتا ہی رہتا ہے۔ بس کبھی کبھی جب درد حد سے ماورائ ہو جاتا ہے پھر ہر منظر دھواں سا لگتا ہے اور ہر کَل بیکلی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ شام کا وقت ہے، رہائشی علاقہ سے کچھ دور واقع پہاڑ پر چڑھ رہا ہوں - جہاں سے تقریباً پورا شہر نظر آتا ہے، لوگ عموماً اس جگہ صبح و شام چہل قدمی کے لئے آتے ہیں،صبح اُگتا ہوا سورج اُن کو مرحبا کہتا ہے تو شام کو ڈوبتا ہوا آفتاب رخصتی کا سلام پیش کرتا ہے - ہر طرف ہریالی ہے، تازہ ٹھنڈی ہوا کی تاثیر روح تک پہونچ رہی ہے، پرندے اپنے جھنڈ کے ساتھ خوش کپپیوں میں مگن اپنے گھونسلوں کی طرف رواں دواں ہیں، اُن کے کُھلتے بند ہوتے پروں کو دیکھ ایسا محسوس ہو رہا ہے گویا وہ مجھے ساتھ چلنے کو کہہ رہے ہوں، اُن کی چہچہاہت، کبھی ایک پرندے کا دوسرے پرندے سے آگے نکل کر پیچھے موڑ کر اپنے ساتھی پرندے کو آگ...